سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںیزد جیل میں چار بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

یزد جیل میں چار بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

یزد (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعرات 18 اگست کو فجر کے وقت یزد جیل میں چار بلوچ شہریوں سمیت پانچ قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد کرکے پھانسی دی گئی، جنہیں عدالت نے منشیات اور قتل کے الزامات کی وجہ سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کے وقت ایران کے شہر یزد کی جیل میں 4 بلوچوں سمیت 5 قیدیوں پھانسی دے دی گئی۔

پھانسی پانے والوں کے نام بالتریب امیر شہیکی ولد ابراہیم عمر 23 سال، غیر شادی شدہ سکنہ ریکان شہر کے گاؤں چاہ ملک، حمید ناروئی ولد نیاز عمر 45 سال، زاہدان سے شادی شدہ پانچ کمسن بچوں والد ہیں خدارحم ناروئی ولد بلوچ عمر 43 سال۔ سعید کاشانی جس کی عمر تقریباً 46 سال ہے، شادی شدہ ہے زاہدان کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور عباس موسوی، جو یزد کا رہنے والا ہے،

کہا جاتا ہے کہ سعید کاشانی کے ساتھ حمید اور خدارحم ناروئی کو 2014 میں یزد میں منشیات سے متعلق ایک مشترکہ مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور سزائے موت سنائی گئی تھی۔

امیر شیہکی اور سید عباس موسوی کو بھی قتل کے الزام میں گرفتار کر کے سزائے موت سنائی گئی۔

منگل 16 اگست کو ان قیدیوں کو سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے سولیٹری سیل میں منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے لکھے جانے تک ایرانی میڈیا یا سرکاری ذرائع کی جانب سے ان قیدیوں کی پھانسی دینے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز