ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانشہر شہر میں قابض ایرانی فورسز کی ایک گاڑی پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہوگیا فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی اور گاڑی میں دھماکہ جس سے گاڑی کا مالک جھلس کا جانبر نہ ہو سکے ـ

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز ایرانشہر میں پیش آیا جس سے مصطفی اربابی ولد رستم محمد نبی شہید ہوگیا جو دامن گاؤں کے رہائشی بتایا جاتا ہے ـ جبکہ ایک شخص محمود جمشیدزہی ولد محمد شدید زخمی ہوا ـ

بتایا جاتا ہے کہ تھانہ شردراز کے آرمی چوکی کے اہلکاروں نے ان دونوں فیولرز کے نسان پک اپ گاڑء پر فائرنگ کی جس سے گاڑی الٹ گئی اور آگ لگ گئی۔