کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شب ساڑھے 11 بجے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جیوانی میں قابض پاکستانی خفیہ ادارے ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) کے کارندے نصیر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا مذکورہ شخص کا بنیادی تعلق مانسہرہ سے تھا اور گزشتہ ایک دہائی سے ایم آئی کی سرپرستی میں کام کررہا تھا۔ گوادر تربت پیشکان کے علاوہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں بھی ایک عرصے تک پاکستانی خفیہ ادارے کیلئے کام کرچکا ہے۔
آزاد بلوچ نے مزید کہا ایجنٹ نصیر خفیہ اداروں کا باقاعدہ ایک تربیت آفتہ کارندہ تھا جسے متعدد زبانوں پر عبور حاصل تھا جوکہ انتہائی شاطرانہ انداز میں مقامی بلوچوں کی مخبری کرتا تھا۔
آزاد بلوچ نے کہا مزکورہ شخص بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہر چند ماہ بعد کاروبار اور رہائش بدلتا تھا اور لوگوں کو نوکری کا کہہ کر ایم آئی کیلئے کام کرنے کیلئے اکساتا رہتا تھا۔
آزاد بلوچ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا بی ایل اے ایک مرتبہ پھر جیونی اور گردونواح میں پاکستانی فوج اور ایجنسیوں کے لوکل آلہ کاروں کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ دشمن سے اپنے تعلقات فوری طور پر ختم کر کے ایک عام بلوچ کی زندگی گزاریں بصورت دیگر انکا انجام بھی نصیر جیسا ہوگا، علاوہ ازیں تمام معزز بلوچ فیملیز کو بھی ہدایت کرتے ہیں کہ اپنے نوجوانوں پر نظر رکھ کر انہیں خفیہ اداروں کے ہاتھوں استعمال ہونے سے بچائیں۔