یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںتمپ۔ دازن میں نوجوان کی خودکشی، مکران میں رواں مہینے خودکشی کے...

تمپ۔ دازن میں نوجوان کی خودکشی، مکران میں رواں مہینے خودکشی کے واقعات میں خطرناک اضافہ

تمپ (ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق تمپ کے علاقے دازن میں حمزہ ولد رحمت عرف سمید سکنہ دازن تمپ نے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کر لی۔ یہ اقدام انہوں نے جمعہ کو اٹھایا،
علاقائی زرائع نے بتایا کہ مزکورہ شخص نشہ کا عادی تھا تاہم ان کی خودکشی کا اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ مکران ڈویژن میں خودکشی کا رجحان اچانک تیز ہوا ہے، رواں مہینے میں تقریباً خودکشی کا یہ دسواں کیس ہے۔
صرف ضلع کیچ میں ایک ہی مہینہ میں اب تک ایک لڑکی سمیت خودکشی کے 5 سے 6 واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں۔ اسی طرح ضلع پنجگور اور گوادر میں بھی ایسے کیس سامنے آئے ہیں۔ ڈیلی ایگل کیچ کو ملی ایک خبر کے مطابق ضلع پنجگور میں جمعرات ہی کو ایک نوجوان نے اپنے ہی ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کیا۔
دوسری طرف ان واقعات کے اسباب جاننے کے لیے کسی ادارے، این جی اوز یا حکومت نے کوئی کوشش نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز