کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نیو کاہاں مری کیمپ مسلسل بارشوں کی وجہ سے بری طرح سے متاثر ہوا ہے ـ کئی روز سے جاری تیز ترین بارشوں اور کوہ چلتن سے آنے والی سیلابی ریلوں کی وجہ سے نیو کاہاں کی آبادی کو شدید نقصان پہنچا ہے ـ بیشتر مکانات کچے ہونے کی وجہ سے کئی مکانات مہندم ہوگئے ہیں ـ
جبکہ اکثر مکانات ناقابل رہائش ہوچکے ہیں ـ اہلیان کوئٹہ نے پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم ہے اور دیگر ملکی اور بین الاقوامی اداروں سے ہنگامی بنیاد پر اقدامات اٹھانے کی اپیل کر دی ہے ـ اگر بروقت ٹینٹ اور راشن نہیں ملے تو بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے ـ