چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںقابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں جاشک شہر سے تین بلوچ شہریوں کی...

قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں جاشک شہر سے تین بلوچ شہریوں کی گرفتاری

 

 

جاشک ( ہمگام نیوز اطلاعات کے مطابق جاشک شہر سے تین بلوچ شہریوں کو آئی آر جی سی انٹیلی جنس فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

 

تاہم اطلاع موصول ہونے تک ان شہریوں کی صحیح شناخت کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے لیکن ان میں سے دو شیخ عبدالرحیم سیدیچی کے بھائی اور بیٹے ہیں اور تینوں افراد کا تعلق جاشک کاؤنٹی کے گاؤں “زیکدپ” سے ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق ان میں سے دو افراد کو آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس فورسز نے صوبہ فارس کے لار انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایران میں داخل ہونے کے بعد گرفتار کیا اور ایک اور شخص کو زیکدپ گاؤں سے گرفتار کیا گیا۔

 

ان شہریوں کے خلاف الزامات کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

 

واضح رہے کہ شیخ عبدالرحیم کا شمار علاقے کے معروف علما میں ہوتا ہے جو اپنی سماجی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایک لائبریری کے منیجر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز