جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںکوئٹہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے بینکوں کے اے...

کوئٹہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے بینکوں کے اے ٹی ایم بھی غیر فعال

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے بنکوں کی اے ٹی ایم بھی غیر فعال ہوگئیں ، یہی نہیں بنکوں میں چیک کے زریعے رقوم کے حصول میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں جس سے صارفین کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
کوئٹہ میں حالیہ بارشوں کے بعد انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام شدید متاثر ہونے سے بیشتر بینکوں کی اے ٹی ایم غیر فعال ہوگئی ہیں ، اس کے علاوہ صارفین کو بینکوں میں چیک کے ذریعے رقوم کے حصول میں بھی شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
بینکوں کی انتظامیہ کے مطابق اے ٹی ایم اور ٹرانزیکشن سسٹم نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے کام نہیں کر رہا جس کی وجہ سے بنکنگ کے امور کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے موبائل فون پر بنکوں کی ایپلیکشنر بھی کام نہیں کر رہیں تاہم مواصلاتی نظام مکمل بحال ہونے پر اے ٹی ایم اور ٹرانزیکشن سے متعلق شکایات دور ہو جائیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز