جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںتربت۔ تجابان میں ٹریفک حادثہ میں 2 خواتین،2بچوں سمیت 8 افراد زخمی

تربت۔ تجابان میں ٹریفک حادثہ میں 2 خواتین،2بچوں سمیت 8 افراد زخمی

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے تجابان میں ٹریفک حادثے میں 2 خواتین، دو بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ـ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تجابان کے علاقہ میں زمیاد گاڑی اور پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کاتعلق کولواہ کے علاقہ کنری سے بتایاجاتاہے زخمیوں میں امام بخش ولد میاہ حمل،سردار میاں حمل، رحیم بخش ولد ہیبتان، لیاقت ولد وشدل، رشیدہ زوجہ عبدالواحد اور سائرہ زوجہ عطاء محمد اوردوبچے شامل ہیں۔

سائرہ زوجہ عطاء محمد اور سردار ولد میاں حمل کو حالت تشویشناک ہونے کے باعث علاج کیلئے بذریعہ ایمبولینس کراچی منتقل کردیاگیا،جبکہ دیگر زخمی ٹیچنگ ہسپتال تربت میں زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز