جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںبی ایل اے نے کیچ کے علاقے زامران میں ایف ڈبلیو او...

بی ایل اے نے کیچ کے علاقے زامران میں ایف ڈبلیو او اور فوجی اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے آپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل (بلوچ لبریشن وائس) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ روز بمورخہ 2 ستمبر کو کیچ کے علاقے زامران میں زامری کور کے مقام پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کے کیمپ پر حملہ کیا ہے ۔

 

انہوں نے اپنے جاری شدہ بیان میں کہا ہے حملے کے وقت کیمپ میں FWO کے ایک درجن کے قریب کارندے موجود تھے جن میں سے تین ہلاک اور دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

 

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے مزید کہا ہے کہ حملے کے تھوڑی دیر بعد ایف ڈبلیو او کے کارندوں کی کمک کیلئے پاکستانی فوج موقع پر پہنچی، ہمارے سرمچاروں نے حکمت عملی کے مطابق مورچے سنبھالے رکھے اور فوجی اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

 

انہوں نے کہا حملے کے دوران پاکستانی فوج نے حواس باختہ ہوکر اطراف میں متعدد مارٹر کے گولے فائر کیے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز