پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںلاپتہ افراد کے لواحقین دھرنا جاری، سرینا چوک بلاک کر دیا گیا

لاپتہ افراد کے لواحقین دھرنا جاری، سرینا چوک بلاک کر دیا گیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز)   زیارت واقعہ کے بعد گورنر ہاؤس کے سامنے ریڈ زون میں جاری بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کو آج 44 دن ہو گئے ، دھرنا لواحقین کے کال پر آج صبح گیارہ بجے سے جی پی او چوک اور سرینا چوک ٹریفک کیلئے بند کر دیئے گئے ، لواحقین نے اپنے احتجاجی پروگرام کو وسعت دیتے ہوئے آج ایک مرتبہ پھر کوئٹہ کے دومین چوک صبح سے لیکر شام پانچ تک ٹریفک کیلئے بند کیے تھے ۔
جس کی کال وہ دو دن پہلے دن  دے چکے تھے اور عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی تھی ۔

دریں اثناء لواحقین نے صوبائی حکومت کے ایک وفد کی اس یقین دہانی پر کہ انکو جلد رابطہ کیا جائے گا اور انکے مسئلے کا حل نکالا جائے تب جاکر لواحقین نے اپنا روڈ بلاک احتجاج ختم کیا اور واپس دھرنے کی مقام پر منتقل ہو گئے جہاں دھرنا بدستور جاری رہے گا ۔
لواحقین نے کہا کہ وہ انتہائی مجبوری کی حالت میں روڈ بلاک کرکے احتجاجی پروگرام کو وسعت دے رہے ہیں کیونکہ حکومت ان کے مطالبات پر عملدرآمد کیلئے بالکل بھی سنجیدہ نظر نہیں آ رہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ گوا ہے کہ ہم دو دن پہلے مذکورہ چوک پر روڈ بلاک کا اعلان کر چکے تھے ۔

لیکن پھر بھی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ شہریوں نے ہمارے پر امن احتجاج کا احترام ناکرتے ہوئے لواحقین پر گاڑی اور موٹر سائیکل چڑھانے کی کوشش کی تھی ، ہمیں کوئٹہ کے عام شہریوں کی تکلیف کا بخوبی اندازہ ہے ، سوچنے کی بات ہے کہ جب کسی کے روزمرہ زندگی میں تھوڑی سی خلل آجاتی ہے تو لوگ تکلیف میں ہوتے ہیں ، ہماری زندگیوں کو تو سالوں سے درد اور تکلیف میں ڈالا گیا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز