ڈیرہ مراد جمالی ( ہمگام نیوز) ایپکا نصیرآباد وآل ملازمین اتحاد اور عملہ ریونیو قانگو پٹواریوں نے بھی ڈپٹی کمشنر نصیر باد کے توہین آمیز رویہ اور سیلاب میں متاثرین ملازمین کو راشن کی عدم فراہمی کے خلاف ٹوکن قلم چھوڑ ہرتال کر دی جس سے دفتری امور متاثر ہو گئے اور کلرک ایسوسی ایشن و دیگر ملازمین نے احتجاج کیا ـ ڈپٹی کمشنر نصیر باد کے رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ـ
تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب میں سرکاری ملازمین بھی شدید متاثر ہوئے ہیں گھروں میں پانی داخل ہونے گھر گرنے کی وجہ سے اہلخانہ کے ہمراہ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ملازمین کو راشن فراہم نہ کرنے کے خلاف ایپکا وال ملازمین اتحاد نصیر باد کے صدر عبداللہ بلوچ نے احتجاج کی کال دی جس پر جمعہ کے روز تمام سرکاری دفتروں میں دن بارہ بجے تک ٹوکن قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی جس سے دفتری امور ٹھپ ہوگئے
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر عبداللہ بلوچ جنرل سیکریڑی بابو برکت سامت نے کہاکہ سیلاب بارشوں میں کلرکوں و دیگر ملازمین کے گھر گرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے مگر ڈپٹی کمشنر نے حوصلہ افزائی کے بجائے سیلاب کے مارے کلرکوں کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے دو کلرکوں کا ناجائز تبادلہ کر دیا اور توہین آمیز رویہ اختیار کرنا شروع کر دیا اس وقت کلرکوں کے اہلخانہ درپدری میں سرکاری راشن سیاسی بنیادوں وڈیروں میروں کو دیا جارہا ہے ۔
مگر ملازمین کو نظر انداز کر دیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اور کہاکہ سوموار کے روز احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر کے خلاف احتجاجی ریلیاں جلوس کیے جائیں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر کے رویہ کے خلاف قانگو پٹواریوں نے بھی ہڑتال کی جن سے کمشنروں نصیر باد ڈویژن نے مذاکرات کیلیکیئن احتجاج موخر نہیں کیا گیا ۔


