کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان یونیورسٹی کے طلبہ کے ہاسٹل میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج یونیورسٹی کا داخلی دروازہ احتجاجا بند کر دیا گیا ۔
اتوار کے روز بلوچستان کے بوائز ہاسٹل میں گزشتہ دس دنوں سے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی کی کالونی سے ملحقہ داخلی دروازہ بند کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری کیلئے نعرہ بازی کی بعد ازاں انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔