شنبه, اپریل 26, 2025
Homeخبریںشمالی وزیرستان: مسلح افراد کی فائرنگ کا تبادلہ، کیپٹن سمیت پاکستانی فوج...

شمالی وزیرستان: مسلح افراد کی فائرنگ کا تبادلہ، کیپٹن سمیت پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک 

 

 

 

 

پشاور ( ہمگام نیوز) خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع شمالی وزیرستان میں مسلح افراد کی فائرنگ کے تبادلے میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیپٹن سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے ـ

 

تاہم دوسری جانب پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب دعوی کیا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے آج ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے بوئیہ میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کی۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور سپاہیوں نے دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں مؤثر انداز میں کارروائی کی۔

 

 

 

کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ کیپٹن عبدالولی، ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ نائب صوبیدار نواز، سرگودھا سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ حوالدار غلام علی، میانوالی سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ لانس نائیک الیاس اور میانوالی سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی ظفراللہ مارے گئے ـ

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز