پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پَنجْگُور کے علاقے گچک سے ریاستی اہلکاروں نے باپ کو ان کے دو بیٹوں سمیت لاپتہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پَنجْگُور کے تحصیل گچک کے علاقے سیاہ دمب سے آج اعلی الصبح سیکور ٹی فورسز نے چھاپہ مار کر باپ کو دو بیٹوں سمیت حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والوں کی شناخت حاصل خان ولد گہرام نورمحمد ولد حاصل اور سائیں ولدحاصل کے نام سے ھوا ہے۔
قابض پاکستانی اہلکاروں پر گزشتہ دن چھب کے مقام پر بارودی سرنگ میں دھماکے سے اب تک گچک کے کہی محلے ریاستی اہلکاروں کے محاصرے میں ہیں
علاقائی زرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی سیکورٹی
فورسز کے محاصرے کے بعد علاقائی لوگوں میں خوف و ہراس پہل گیا اور خفیہ ادرے اسی دھماکے کو بنیاد بنا کر بے گناہ لوگوں کو اغوا کئے جارہے ہیں۔
واضع رہے کہ گزشتہ روز ریاستی اہلکاروں پر دھماکے میں دو مخبر مارے گئے تھےجو کہ موٹرسائیکل پر سوار تھے اور راستہ کلیئر کر رہے تھے۔ اسی کی بنیاد پر ریاستی ادارے اپنی ناکامی کو چپانے کےلئے بے گناہ شہریوں کو جبری طور پر اغوا کررہے ہیں ۔