یکشنبه, مارچ 15, 2026
Homeخبریںکوئٹہ : میکانگی روڈ پر موجود ایف سی اہلکاروں پر دستی بم...

کوئٹہ : میکانگی روڈ پر موجود ایف سی اہلکاروں پر دستی بم حملہ اہلکاروں سمیت ، سات افراد زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر دستی بم کا دھماکہ متعدد افراد زخمی

 

اطلاعات کے مطابق کل رات 11 بجے کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر ایف سی اہلکاروں پر دستی بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

 

مسلح افراد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔

 

زرائع کے مطابق شہر کے کونے کونے میں مسلح افراد کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ناکہ بندی جاری ہے۔

 

پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شال کے علاقے میکانگی روڈ پر دستی بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز