شنبه, نوومبر 30, 2024
Homeخبریںلاپتہ بلو چ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2130دن ہوگئے

لاپتہ بلو چ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2130دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )لاپتہ بلو چ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2130دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں بلوچ یکجہتی کونسل کے آرگنائزر آغا اشرف دلسوز اپنے ساتھیوں سمیت لاپتہ افراد ، شہدا ء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھرپور تعاون کایقین دلایا ۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی اور المیوں کا تسلسل پر آنے والے دن کے ساتھ شدت اختیار کررہاہے جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہاں نہ تو بلوچ قوم کر باوقار طورپر زندہ رہنے کا حق ہے اورنہ انہیں حکمرانوں کے بلند بانک دعوؤں کیمطابق جمہوریت اور بنیادی انسانی حقوق حاصل ہے یہ طرز عمل اپنی ساخت میں نو آبادیاتیاور نتائج میں بلوچستان پر اپنا تسلط مضبوط بنانے اور بلوچن نسل کشی کا حامل ہے جس کا انحصار طاقت کے بے مہار سفاکانہ استعمال پر ہے۔ اس بلوچ نسل کشی پالیسی میں کھلی اور وسیع پیمانے پر فورسز کارروائیوں کے علاوہ بلوچ قومی حقوق کی بحالی کیلئے بلند ہونے ولی ہر آواز کو خاموش کرنے کیلئے ٹارگٹ کلنگ اغواء نما گرفتاریوں مسخت شدہ لاشیوں کی برآمد گی سمیت مدار اور پھینکو ہتھنکنڈوں کا استعمال نمایا ہے اس پالیسی کے تحت اب تک 35ہزار سے زاہد بلوچوں خفیہ اداروں فورسز کے ہاتھوں اٹھا کر لاپتہ کیا جاچکا ہے ۔ جبکہ ہزاروں کو سفاکانہ تشدد سے شہید کرکے ان کی مسخ شدہ لاشیں ویرانوں میں پھینکی جاچکی ہے ۔ انہونے کہاکہ بلوچ نسل کشی سمیت بلوچستان میں جنگی جرائم کے ارتکاب سے روکنے کے لئے عالمی دباؤبڑھایا جائے ۔ خصوصا اقدام متحدہ کو لاپتہ بلوچوں کے زاکر ترین مسئلے کا حل کیلئے اپنی ذمہداریاں موثر طورپر ادا کرنا ہوگی ۔ 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز