یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںشہادتوں سے غلامی اور تسلط کو مضوط نہیں کیا جا سکتا ۔بی...

شہادتوں سے غلامی اور تسلط کو مضوط نہیں کیا جا سکتا ۔بی ایس ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاہے کہ شہداء کی قربانیاں ریاست کے لئے نوشتہ دیوار ہے طاقت کے بلبوتے پر تحریک آزادی کو نہیں روکاجاسکتاجہد آذادی کے خلاف ریاست کے سبوتاژ ی پروپیگنڈہ اور اسے بیرونی ایجنڈہ قراردینے کے تمام تر حربوں اور الزامات کو شہداء نے اپنے بے لوث اور غیر معمولی قربانیوں سے بے نقاب کیا ہے تر جمان نے شہید غفار لانگوشہید ملک نوراحمد قمبرانی شہید خدائیداد بلوچ شہید بہرام بلوچ شہید حفیظ بلوچ شہید زبیر بلوچ شہید قدیر بلوچ شہید حبیب مری اور دیگر کاروان آزادی کے شہداکو یاد کرتے ہوئے انہیں زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک عظیم مقصد اور نصب العین کے لئے اپنی جانیں قربان کی تحریک کے ساتھ ان کا رضاکارانہ فکری و نظریاتی رشتہ پورے بلوچ قوم کے لئے مشعل راہ اور ریاست کے لئے واضح پیغام ہے کہ یہ جدوجہد بلوچ قوم کی شناخت آزادی اورقومی بقاء کی جدوجہد ہے ریاست اور ان کے حاشیہ برداروں کی جانب سے بلوچ جہدآزادی بارے بے بنیاد پروپیگنڈہ اور اسے پراکسی قرار دینے کے مجرمانہ کوششیں عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کوشش ہے حالانکہ تمام تر تاریخی حقائق موجود ہیں کہ بلوچ وطن ریاست کا قانونی و آئینی حصہ نہیں بلکہ اسے بلجر شامل کیا گیا بلوچ قوم شروع ہی دن سے جبری الحاق کو تسلیم کرنے سے انکاری ہو کر قومی نجات کے لئے جدوجہد کررہی ہے تما م تر پروپیگنڈوں کے باوجود بلوچ جہد آذادی بارے ریاست کی غلط بیانیوں سے عالمی دنیا آگاہ ہے اور بین الاقوامی طور پر بلوچ جہد آزادی کی تاریخی سچائی کو تسلیم کیا جارہاہے ریاست عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور بلوچ کے حق میں کمزور کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہوئے بلوچ جدوجہد کے خلاف اگر چہ زہر افشانی میں تیزی لارہی ہے لیکن عالمی دنیا بلوچ وژن سے واقف ہے دنیا انتہا پسندی اور آزادی کے تحریکوں میں فرق کو بہتر جانتا ہے بین الاقوامی رائے عامہ میں غلط فہمیان پیدا کرنے کا عمل ریاست کی پوزیشن کو مذید کمزور کررہاہے اور یہ سارا سلسلہ بلوچ کے حق میں جارہاہے کیونکہ یہ پہلی بار نہیں کہ بلوچ قوم آزادی کی جدوجہد کررہی ہے بلکہ اس کرہ ارض پر آزادی کی کئی تحریکیں چلی ہیں اور اب بھی موجود ہے نوآبادیاتی طاقتوں کا ہمیشہ سے مجموعی طور پر آزادی تحریکون کے خلاف یہی پروپیگنڈہ ہ رہا ہے نیلسن منڈیلا شیخ مجیب بھگت سنگھ اور آزادی کے کئی علمبر داروں پر یہی الزام لگا یا گیا لیکن وقت نے توسیع پسندوں کے ان مفروضوں اور خود ساختہ اور من گھڑت کہانیوں کی نفی کی ترجمان نے کہا ہے کہ شہادتوں سے غلامی اور تسلط کو مضبوط نہیں کیا جاسکتا اس سے غلامی کو نہیں آزادی کے جہد کو ایندھن ملتی ہے جدوجہد سے قومیں کمزور نہیں ہوتی بلکہ جدوجہد قوموں کی زندگی وقار اور تشخص کو قائم رکھنے کا وسیلہ بنتے ہیں 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز