سه شنبه, فبروري 11, 2025
Homeخبریںلسبیلہ مقامی ہوٹل سے دو روز پرانی نعش برآمد، نال...

لسبیلہ مقامی ہوٹل سے دو روز پرانی نعش برآمد، نال روڈ حادثہ بچہ زخمی ، ماشکیل 12 زمیاد جل گئے

لسبیلہ ( ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ کراچی آرسی ڈی شاہراہ بیلا میں واقع ایک مقامی ریسیورنٹ کے واش روم سے دو روز پرانی لاش برآمد ہواہے۔ جس کی شاخت صدیق اللہ ولد موسی محمد سکنہ کوئٹہ سے ہوا ہے ۔

پولیس زرائع کے مطابق متوفی کا موت ریسیورنٹ کے واش روم میں حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوا ہے ۔

علاوہ ازیں نال سے اطلاع ہے کہ گروک جاتے ہوے نال استخلی کے رہائشی استاد احمد نامی شخص اپنے خاندان کے ساتھ پک اپ گاڈی میں گروک جارہے تھے کہ پک اپ گاڑی الٹ گئی ۔ جس کے نتیجے میں ایک چھوٹا بچہ زخمی ہوگیا۔

دریں اثناء ماشکیل بچہ راہی میں تیل سے لدی 12 زمباد گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئے ذرائع کے مطابق ضلع واشک کے تحصیل ماشکیل کا علاقہ بچہ راہی میں تیل سے 4 کین تیل سے لدی موٹر سائیکل کی تیل سے لدی گاڑیوں کے ساتھ حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

جس کی سبب تیل سے لدی 12 زمباد گاڑیاں خاکستر ہوگئے ، تاہم اس حادثے میں ابتک کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی لاکھوں روپے کے تیل اور گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز