زاہدان (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق نہبندان میں فیول ٹینکر حادثے کا شکار ہوکر جس سے زوردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ اس دھماکے کی وجہ ویلڈنگ کا سبب بتائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 10 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نہبندان میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہوکر ایک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔
جنوبی خراسان ہلال احمر کی رپورٹ میں محمود اکبری کے حوالے سے بتایا گیا ہے: “ہفتے کی شام کو نہبندان کے ٹرمینل میں ویلڈنگ کے دوران ٹینکر اچانک آتش زدگی کی لپیٹ میں آ گئی جس کے نتیجے پورا ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا اور موقعے چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔