دوشنبه, فبروري 24, 2025
Homeخبریںپاکستان بلوچستان میں فوجی کارروائیوں کے لیے امدادی سامان استعمال کررہے ہیں...

پاکستان بلوچستان میں فوجی کارروائیوں کے لیے امدادی سامان استعمال کررہے ہیں ۔ بی ایس او آزاد

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے ترجمان نے حالیہ سیلاب کے نام پر پاکستان کو ملنے والی بین الاقوامی امداد پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے بلوچستان اور دیگر علاقوں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی فنڈ فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مکران، بولان اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی جارحیت کے لیے انسانی امداد کا استعمال کر رہا ہے۔ تاہم پاکستان نے بلوچستان میں فوجی آپریشنز، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے لیے مسلسل بین الاقوامی امداد کا استعمال کیا ہے۔
ترجمان نے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ پاکستان کو ملنے والی امداد پر کڑی نظر رکھی جائے، کیونکہ انسانیت کے نام پر دی جانے والی امداد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں استعمال ہو رہی ہے۔ بلوچستان پر قبضے کے بعد سے لے کر اب تک پاکستان انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بلوچ نسل کشی میں ملوث رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں تشویش ہے کہ حالیہ سیلاب کے نام پر ملنے والی امداد کو بلوچستان میں مزید فوجی آپریشنز، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس صورتحال میں عالمی اداروں کو پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کرنے چاہیئے اور امدادی رقوم کے غلط استعمال پر دہشت گرد ملک کو جوابدہ بنانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز