یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںجاشک شہر میں قابض ایرانی اینٹی نارکوٹکس فورسز کی فائرنگ سے ایک...

جاشک شہر میں قابض ایرانی اینٹی نارکوٹکس فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

جاشک ( ہمگام نیوز) اطلاعات ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر جاشک میں قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری بلا جاوش شہید ہوگیا ـ

بتایا جاتا ہے کہ قابض اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلال کو لیردف گاؤں کے قریب اس کی گاڑی پرب براہ راست فائرنگ کرکے اسے شہید کر دیا ـ

تاہم اطلاع موصول ہونے تک قابض ایرانی اینٹی نارکوٹیکس اس شہری کی گاڑی پر فائرنگ کرنے کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے ـ

واضح رہے کہ ہر سال ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں قابض سیکیورٹی اور آرمی کی براہ راست اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہو جاتے ہیں جبکہ قابض ایرانی عدالت نظام نے فورسز کو مکمل اختیار دے رکھا ہے کہ کہیں بھی بلوچ کسی بھی موقع پر ذرا سی حرکت پر شوٹ کر دیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز