سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری مزید 8 افراد جانبحق

بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری مزید 8 افراد جانبحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 8افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ـ یہ بات پرونشل ڈیزاسٹڑ منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے جاری بیان میں بتائی ہے ۔

انھوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مختلف واقعات میں 278 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 مرد اور 2خواتین شامل ہیں ، بلوچستان میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 172 افراد زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 64 ہزار 385 مکانات نقصان کا شکار ہوئے تو وہیں 2 لاکھ 70 ہزار 444 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچاہے ۔ بلوچستان میں سیلابی ریلوں میں 22 پل گر گئے ہیں جبکہ2 ہزار 200کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز