ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ایرانشہر براستہ بم کے محور پر ایک مسافر بس ٹرالر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دو افراد جانبحق اور بائیس زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ تقریباً 19:00 بجے پانسارہ گاؤں کی سرحد میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق ہسپتال سے پہلے کی خدمات حاصل کرنے کے بعد 6 ایمبولینسز اور 1 ہوائی ایمبولینس کو خصوصی طور پر زخمیوں کمک دینے کے لیئے ارسال کیا گیا تھا جو کہ بعد میں انہیں علاج کے لیے ایرانشہر کے خاتم ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ کی اصل وجہ کی تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


