چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںتربت، یونیورسٹی کے قریب کرولا گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر...

تربت، یونیورسٹی کے قریب کرولا گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جانبحق

تربت( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے تربت میں یونیورسٹی کے قریب تیز رفتار کرولا گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جانبحق ہوگئے ـ
تفصیلات کے مطابق تربت یونیورسٹی کے قریب پولیس ذرائع کے مطابق ایک کرولا گاڑی نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار عبدالرشید ولد ملنگ اور حسن ولد شبیر ساکنان آبسر بُنڈے بازار تربت دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے جنہیں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیاگیاتھا جہاں انکی موت کی تصدیق کرکے لاش ورثا کے حوالے کر دیئے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز