سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 5 افراد جانبحق 7 زخمی

بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 5 افراد جانبحق 7 زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 5 افراد جاں بحق ، 7 زخمی ہو گئے ۔ کوئٹہ میں ٹریفک حادث ، ایک شخص جانبحق ہوگیا ۔ پولیسں کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب مل کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے خلیل احمد نامی شخص جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔
دریں اثناء مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ، ایک شخص جاں بحق 1 زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جیونی سے کراچی جانے والی گاڑی مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار شرافی گوٹھ کراچی کا رہائشی محمد علی ولد محمد رحیم موقع پر جاں بحق جبکہ جیونی کا رہائشی مبین شدید زخمی ہوگیا ۔
ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جاری ہے ۔
جھیں فوری طور پر آر ایچ سی پنی منتقل کر دیا گیا ہے ۔
دریں اثنا ماشکیل بگ ایریا میں گاڑی الٹ گئی دو افراد جانبحق چار زخمی ہو گئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح گاڑی نوکنڈی اور ماشکیل کے درمیان بگ ایریا میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مقبول احمد اور غلام فاروق جاں بحق جبکہ ، حافظ سیف الرحمن ، مختیار احمد ، حاجی میر اور یاسر زخمی ہو گئے ۔ لیویز کے مطابق گاڑی میں سوار افراد ما شکیل سے سوراب تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے جارہے تھے ۔ لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ مزید کاروائی جاری ہے ۔
دریں اثناء لورالائی میں فائرنگ سے لیویز رسالدار جانبحق ، 2 لیویز اہلکار زخمی ہو گئے ۔ لیویز کے مطابق بدھ کو رسالدار میجر لیویز فورس ضلع لورالائی سردار عبداللطیف جوگیزئی ، ضلعی انتظامیہ اور اسٹنٹ کمشنر لورالائی جمیل بلوچ کی خصوصی ہدایت پر لورالائی کی تحصیل میختر کے علاقہ زڑہ براڈ میں کارروائی کے لئے جارہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے لیویز کی گاڑی پر اندھا دھند پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود رسالدار میجر سردار عبداللطیف جوگیزئی معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ دوسری گاڑی میں سوار نائب رسالدار ماجی خیرامین حمزازئی گولیوں کی زد میں آگر ہاں بحق جبکہ قاہرتان اور لیویز سپاہی زخمی ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز