کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے چیرمین اعجاز بلوچ ، کنٹرول بورڈ پروفیسر شوکت علی سرپرہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انٹر مینڈیٹ سالانہ امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات میں کل 84489 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 79688 کامیاب قرار پائے جن کا تناسب 89 فیصد رہا ۔
فرائیر میں 41545 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 35507 کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب 5۔ 85 فیصد رہا جبکہ سیکنڈ ائیر میں 47944 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 44181 کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 2 – 92 فیصد رہا ۔ اس کے علاوہ رزلٹ میں پوزیشن لینے والے طلباء کی تفصیل درج ذیل ہے ۔
تعمیر نو کالج کے احمد مصطفی ولد زبیر قیصر نے 1067 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ، تعمیر نو کے احمد مزمل خان ولد عبدالرشید خان اور BRC Zhob کے محمد کامل خان ولد راز محمد نے 1062 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ BRC Loralai کے محمد اسحاق ولد عبدالرزاق نے 1056 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
طلبہ اپنا تفصیلی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bbiseqta.edu.pk پر دیکھ سکتے ہیں ۔ چیرمین بورڈ اعجاز بلوچ ، کنٹرول بورڈ پروفیسر شوکت علی سرپرہ اور سیکر ٹری بورڈ محمد عظیم ساجدی کامیاب ہونے والے طلبا کو بالعمول اور پوزیشن لینے والوں کو باالخصوض مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
انہونے کہاکہ ان نوجوانوں سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ ہیں امید ہے کہ یہ طلبا طالبات مزید محنت کر کے ملک و قوم اور خاص طور پر بلوچستان کا نام روشن کر ینگے کیونکہ ہمارا مستقبل ان سے وابسطہ ہے ۔ کنٹرول بورڈ نے امتحان کے انعقاد اورزلٹ کی تیاری میں بھر پور معاونت پر بلوچستان کے قابل قدراساتذہ کرام اور بورڈ کے عملہ بالخصوص شعبہ امتحانات رزلٹ برانچ ، آئی ٹی سیکشن اور بورڈ کی خصوصی معائنہ ٹیموں کا شکریہ اداکیا ۔
کنٹرول بورڈ پروفیسر شوکت علی سرپرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو 1 لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ تھر ڈپوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو 1 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بورڈ کی تاریخ رہی ہے کہ دیگر صوبوں سے پہلے نتائج کا اعلان کرتا ہے اور یہ رزلٹ تین ماہ کے اندر ہم نے بڑی محنت کے ساتھ کام کرکے نتائج کا اعلان کیا ہے ۔
بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے چیرمین اعجاز بلوچ نے کہاکہ بلوچستان بورڈ اور محکمہ تعلیم بھر پور کوششیں کر رہی ہے حکومت ، بچوں کو بہتر انداز میں تعلیم دینے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلارہی ہے بلوچستان بورڈ اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے طلباء کے جائز مسائل کے حل کرنے میں تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ نقل ایک ناسور ہے جو ہمارے طلبہ کے ذہنوں کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھوکھلا کر رہا ہے نقل کے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔


