کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) اسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللہ کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہ شدہ مکانات و دیگر املاک کا سروے گذشتہ دو ہفتوں سے شیڈول کے مطابق جاری تھا جو کہ ختم ہوگیا ہے تاہم اگر ٹیموں کی رسائی کسی مخصوص علاقے میں ممکن نہ ہو سکی ہو تو بروز جمعه مورخہ 23 ستمبر تک اسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی کے دفتر میں انفرادی درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔ سروے ٹیم کو نقصانات کی تصدیق کے لیے بھیجا جائے گا ۔ مقررہ تاریخ کے بعد کسی قسم کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں کی وجہ موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر دکھائی دے رہا ہے جعفرآباد، نصیرآباد سمیت بلوچستان کے اکثر و بیشتر علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ چکا جن کو ابھی تک کنٹرول نہیں کیا جا سکا، لوگ سردی میں کھلے آسمان تلے بے یارومددگار پڑے ہیں ـ


