کولمبو ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سری لنکامیں مہنگائی کی شرح 70 فیصد اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابقت کنزیومر پرائس انڈیکس کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران سری لنکا میں مہنگائی کی شرح 2 ۔ 70 فیصد رہی ۔
انڈیکس کے مطابق اگست کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 6۔ 84 فیصد جبکہ نان فوڈ آئٹمز کی قیمتوں میں 1۔ 57 فیصد اضافہ ہوا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی عدم استحکام کا سامنا ہے ، ڈالر کی عدم دستیابی کے باعث ملکی معیشت بدترین صورتحال سے گزر رہی ہے ۔ کرونا وبا کے بعد معاشی ست روی نے سری لنکا میں بنیادی اشیائے خوردونوش کی درآمد سمیت پیٹرولیم مصنوعات ، دوایاں اور پیداوری شعبہ کو متاثر کیا ہے ۔
ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ بین الااقوامی مالیاتی ادارے کی طرف سے قرض منظور ہونے کی صورت میں سری لنکن معیشت کو سارا مل سکے گا ، جس کے نتیجے میں آئندہ چند ماہ کے دوران تیزی سے بڑھتی مہنگائی میں کمی کی توقع ہے ۔


