Homeخبریںمغربی بلوچستان : عصمت دری کا شکار ہونے والی لڑکی کے تین...

مغربی بلوچستان : عصمت دری کا شکار ہونے والی لڑکی کے تین رشتہ داروں کو چابہار شہر میں قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے یرغمال بنا لیا۔

مغربی بلوچستان : عصمت دری کا شکار ہونے والی لڑکی کے تین رشتہ داروں کو چابہار شہر میں قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے یرغمال بنا لیا۔

 

چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چابہار شہر میں قابض ایرانی سیکورٹی فورسز اور عسکری اداروں سے وابستہ اہلکاروں نے عصمت دری کا شکار ہونے والی چابہار کی بیٹی کے تین رشتہ داروں کو یرغمال بنالیا گیا ہے ـ

کہا جاتا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کو مجبور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

عوامی سطح پر عصمت دری کے معاملے سے انکار کریں اور چابہار شہر کے پولیس کمانڈر کرنل ابراہیم کوچکزائی کے خلاف شکایت کے مقدمے کو خارج کریں ـ

 

بتایا جاتا ہے کہ سیکیورٹی اداروں سے وابستہ اہلکاروں اور فورسز نے متاثرہ خاندان پر دباؤ ڈالنے کے لیے تین افراد کو یرغمال بنایا اور ان میں سے ایک کو “S.B” کی شناخت کے ساتھ ایک دن بعد یعنی آج رہا کر دیا گیا۔

 

رپورٹ کے مطابق دو دیگر مغوی افراد ابھی تک نامعلوم حالت میں ہیں۔

 

زرائع کے مطابق ان یرغمالیوں پر مختلف فوجی اور سیکورٹی اداروں کے شدید دباؤ کے باوجود، متاثرہ خاندان ابھی تک انکار کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔

 

حالوش نیوز ایجنسی کے مطابق کرنل کوچکزئی کی عصمت دری سے نمٹنے کے لیے زاہدان کی فوجی عدالت میں یکم اکتوبر کو مقدمے کی سماعت ہونے والی ہے۔

 

اس کے علاوہ زاہدان ملٹری پراسیکیوٹر آفس نے متاثرہ خاندان سے کہا ہے کہ اگر دیگر ملٹری ایجنسیاں آپ کو طلب کریں تو ان کے سمن پر کوئی توجہ نہ دیں۔

 

واضح رہے کہ چابہار شہر کے ایک گاؤں میں رہنے والی 15 سالہ لڑکی کو اس شہر کے پولیس فورس کمانڈر کرنل ابراہیم کوچکزئی نے دو ہفتہ پہلے دوران تفتیش جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز