پشاور (ہمگام نیوز) خیبرپختونخوا کےضلع شمالی وزیرستان کے علاقےعیشام میں بارودی مواد پھٹنے سے پاکستانی فوج کے 2اہلکار ہلاک ہو گئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک جبکہ نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے اور تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔


