تربت (ہمگام نیوز) تربت کے علاقے بہمن میں نامعلوم مسلح صرف گاڑ ی سواروں نے بھرے بازار میں فائرنگ کرکے محمد شعیب ولد محمود نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے بعد فرار ہوگئے ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صرف سواروں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ ڈیتھ اسکوائڈ سے تھا ۔
واضح رہے کہ تربت کی طرح پورے بلوچستان میں ہر ایک کلومیٹر پر ایف سی چیک پوسٹیں قائم ہیں ، جو ہر معزز شہری خواتین و حضرات کو تنگ کرکے حراساں کرتے رہتے ہیں ۔
اس کے علاوہ ہر محلہ کے اسکول ،کالجز یونیورسٹیوں پر قبضہ کرکے تعلیمی اداروں کو فوجی چھاونیوں میں تبدیل کردیئے گئے ہیں ۔ مگر دوسری جانب قاب پاکستانی فورسز کے ناک کے نیچے مسلح جتھے دندناتے پھر تے ہیں ،جب بھی چاہیں کسی شہر کو سرعام قتل یا اغوا کریں ان سے پوچھنے والا نہیں ہے ۔


