کراچی ( ہمگام نیوز ) بلوچ قوم پرست رہنما عوامی ورکرز پارٹی کے صدر یوسف عزیز مستی خان انتقال کر گئے ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق یوسف عزیز مستی خان قلیل علالت کے بعد آج صبح بوقت 6 بجے انتقال کر گئے ۔
بزرگ بلوچ سیاسی رہنما ، عوامی ورکرز پارٹی کے صدر یوسف عزیز مستی خان 16 جولائی 1948 کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی کے دو اسکولوں سے حاصل کی ۔ مزید تعلیم آٹھویں جماعت میں برن ہال سکول ایبٹ آباد سے حاصل کی ۔ تین سال کے بعد وہ واپس آئے اور کراچی گرامر اسکول اور سینٹ پیٹرک ہائی اسکول ، کراچی سے مزید تعلیم حاصل کی ۔ انہوں نے کچھ عرصہ سندھ آرٹس کالج ، کراچی میں تعلیم حاصل کی اور 1968 میں گورنمنٹ نیشنل کالج ، کراچی سے بی اے کی ڈگری مکمل کی ۔


