زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ 30 ستمبر زاہدان میں ایک پندرہ سالہ بلوچ لڑکی پر جنسی تشدد اور پولیس کے ہاتھوں مہسا امینی کے قتل کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ جہاں قابض ایرانی سکیورٹی فورسز اور آرمی کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد کی شہادت اور زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم ابھی تک مرنے والوں زخمیوں کی درست تعداد کے بارے میں رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے ـ
یہ احتجاجی مظاہرہ نماز جمعہ کے بعد کیا گیا اور قابض ایرانی فوجی اہلکاروں کی جانب سے لوگوں پر فائرنگ کے بعد عوام نے ان پر پتھروں سے اپنا دفاع کیا۔
جبکہ زاہدان کے پولیس اسٹیشن 16 کو آگ لگانے کی اطلاعات ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ درجنوں بلوچ شہری شہید اور زخمی ہوئے۔