زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج زاہدان میں قابض ایرانی آرمی کے بلوچ مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں 8 بلوچ خواتین بلوچ بھی شامل ہیں ـ
تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی پولیس افسر کے ہاتھوں بلوچ لڑکی کی عصمت دری اور کرد خاتون کی حکومتی قتل کے خلاف گزشتہ کئی روز سے جاری پر تشدد کا مظاہروں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ـ
رپورٹ کے مطابق آج زاہدان میں جمعہ کی نماز کے بعد شہر میں بلوچ عوام کی جانب قابض ایران کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں شرکا نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ اسی اثنا میں قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب گارڈز اور سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 58 بلوچ مظاہرین شہید جبکہ 270 سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں ـ
شہید ہونے والوں میں 8 بلوچ خواتیں شامل ہیں ـ
واضح رہے کہ زاہدان کی اس وقت صورتحال دگر گوں ہے قابض ایرانی آرمی نے زاہدان کی شاہراہوں اور گلیوں میں گشت کر رہے ہیں ـ