پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںکوئٹہ اور تربت سے ملنے والے مسخ شدہ لاشوں کا نوٹس لے...

کوئٹہ اور تربت سے ملنے والے مسخ شدہ لاشوں کا نوٹس لے کر تحقیقات کیا جائے اور انکے شناخت کے تمام ذرائع استعمال کیے جائے ۔وی بی ایم پی کا حکومت سے مطالبہ

کوئٹہ اور تربت سے ملنے والے مسخ شدہ لاشوں کا نوٹس لے کر تحقیقات کیا جائے اور انکے شناخت کے تمام ذرائع استعمال کیے جائے ۔وی بی ایم پی کا حکومت سے مطالبہ

 

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق وائس فار بلوچ مسنگز پرسنز نے کہا ہے ‏تربت سے ایک اور کوئٹہ کے علاقہ نو حصار سے دو اور مسخ شدہ لاشوں کا ملنا باعث تشویش ہے تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لاشوں کی برآمدگی کا نوٹس لے کر واقعہ کی تحقیقات کرے اور لاشوں کے شناخت کے تمام ذرائع استعمال کرکے انکے شناخت کو یقینی بنائے کیونکہ مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کی وجہ سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہیں کہیں یہ انکے لاپتہ پیارے کی لاش تو نہیں ، کیونکہ بلوچستان میں پہلے جتنی بھی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت ہوئی ان میں سے اکثریت پہلے سے جبری گمشدگی کے شکار افراد کی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز