جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںدزاپ میں قابض فوجی ہیلی کاپٹر کی گاڑی پر براہ راست...

دزاپ میں قابض فوجی ہیلی کاپٹر کی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں چار بلوچ شہری شہید ہوگئے

دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 2 اکتوبر کو قابض ایرانج آرمج نے دزاپ شہر کے شمال میں ایک چلتی پرائیویٹ کار کی طرف ایک ہیلی کاپٹر سے راکٹ فائر کیے، جس کے نتیجے میں چار بلوچ شہری شہید ہوئے۔

ان چاروں شہریوں کی شناخت مرتضیٰ حسن زئی، ذوالفقار حسن زئی، آرمان حسن زئی اور محمود حسن زئی بتائی گئی ہے۔ چاروں آپس میں رشتے دار تھے ـ

رپورٹ کے مطابق دزاپ شہر کے شمالی علاقوں میں ان شہریوں کی گاڑی کو ہیلی کاپٹر سے براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور اس میں سوار چار افراد مارے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ دززاپ میں بلیک فرائیڈے (30 ستمبر 2022) کے دن لوگوں کے قتل عام کے بعد قابض ایرانی حکومت کے فوجی ہیلی کاپٹر اس شہر کے آسمان پر دن رات گشت کر رہے ہیں اور شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز