جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںزاہدان، قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ بلوچ شہری شہید

زاہدان، قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ بلوچ شہری شہید

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعار کے مطابق آج ۴ اکتوبر کی صبح سویرے دزاپ (زاہدان) کے سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ایک زخمی شہری 48 گھنٹے ہسپتال میں داخل ہونے اور طبی امداد نہ ملنے کے بعد دم توڑ گیا۔

اس بلوچ شہری کو گزشتہ روز ہفتہ کو شیرآباد دزاپ کے علاقے میں قابض ایرانی بسیج فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں پیٹ اور ٹانگ میں کئی گولیاں لگی تھیں ـ جس سے زخمی حالت میں ہسپتال میں لایا گیا تھا ـ

اس شہری کی شناخت “خودانور لیجائی ولد عیسی” بتائی گئی ہے جو دزاپ رہائشی ہے ـ

واضح رہے کہ اس سے قبل خدانور کو 14 جولائی کو دزاپ شہر کے علاقے شیرآباد سے متعدد گاڑیوں اور درجنوں فوجی اہلکاروں کی صورت نے چھاپے مار کر اسے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا اور 18 اگست کو رہا کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ علاقائی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زخمی بلوچوں شہریوں کو جب ہسپتالوں میں منتقل کر دیا جاتا ہے تو ان کے مرنے کے چانسز زیادہ ہیں کیونکہ انہیں نہ علاج کیا جاتا اور نہ ہی انہیں ہسپتال سے فارغ کیا جاتا ہے بلکہ ڈر تو یہ ہے کہ انہیں زہریلہ انجکشن لگا کر انہیں قتل کیا جاتا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز