ہلنسکی ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق “سیویلینا” فن لینڈ میں 7 اکتوبر کو دنیا کے قوموں کی آگاہی کے بارے میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں فن لینڈ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی فری بلوچستان موومنٹ کے صادق رئیسانی ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کی اور پروگرام میں بلوچستان کی تاریخ کے بارے میں مہمانوں کو بریفنگ دی ـ پاکستان اور ایران کے قبضہ اور بلوچ نسل کشی کے بارے میں سامعین کو تفصیل
سے آگاہ کیا ـ
انہوں نے اپنے بریفنگ میں فن لینڈ کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ آج بلوچ قوم کی آواز کو فن لینڈ میں سنا جا رہا ہے ، مزید کہا کہ بلوچستان بھی ایک آزاد ملک تھا جس پر پاکستان اور ایران نے قبضہ کیا ہے اور یہاں موجود وکلاء لکھاری اور صحافی سمیت تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل ہے کہ بلوچستان کی آزادی کے سفر میں بلوچ قوم کی آواز بنے جس طرح فن لینڈ اور دوسرے آزاد اقوام کی حیثیت سے آزادی کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہے ہیں بلوچ قوم کا بھی حق ہے کہ وہ پاکستان اور ایران سے اپنی آزادی کو حاصل کریں ۔
مقبوضہ بلوچستان میں پاکستان اور ایران تسلسل سے بلوچ قوم کی نسل کشی کر رہے ہیں ۔ آخر میں صادق رئیسانی نے انسٹیٹوٹ کے ڈائریکٹر اور دوسرے اکابرین کا شکریہ ادا کیا کہ آج فن لینڈ میں بلوچستان کی تاریخ کے بارے میں یہاں کے لوگوں کو معلوم ہورہا ہے کہ بلوچ ایک قوم ہے اسکا اپنا کلچر ہے ، بلوچی اور براہوی اس کی زبان ہے اور اس کا اپنا جغرافیہ ہے ۔