دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںہم شہداء زاہدان کا خون نہیں بھولیں گے"مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی کا...

ہم شہداء زاہدان کا خون نہیں بھولیں گے”مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی کا دارالعلوم دزاپ کے علمائے کرام سے ہفتہ وار اجلاس میں خطاب 

 

دزاپ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کےمطابق بروز پیر کو مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے دارالعلوم دزاپ/زاہدان کے علمائے کرام کے ساتھ ہفتہ وار اجلاس میں کہا: ’’عوام، بزرگان دین، علماء اور شہداء کے اہل خانہ سے گزارش ہے کہ تمام شہداء کو سب سے پہلے اس جرم کی مذمت کرنا چاہیئے اور دوسرا وہ لوگ جنہوں نے فائرنگ کی، تشدد کیا عوام کو مارنے کا حکم دیا، ان سب پر مقدمہ چلایا جائے اور انہیں سزا دی جائے۔”

 

انہوں نے مزید کہا: “صبر بہت بڑی نعمت ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم شہداء کے خون اور قوم کے حقوق کو بھول جائیں۔”

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتہ قبل مغربی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں 30 ستمبر 2022 کو قابض ایرانی آرمی اور سکیورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 97 بلوچ شہید ہوچکے ہیں جبکہ 350 سے زیادہ افراد زخمی ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز