پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںفری بلوچستان موومنٹ نیدرلینڈز برانچ کے زیر اہتمام شہداء ڈے کے نسبت...

فری بلوچستان موومنٹ نیدرلینڈز برانچ کے زیر اہتمام شہداء ڈے کے نسبت پروگرام منعقد کی جائے گی

ایمسٹرڈیم ( ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ نیدرلینڈز برانچ نے اپنے بیان میں کہا کہ 13 نومبر یوم بلوچ شہداء کے نسبت سے نیدرلینڈز برانچ کی جانب سے ڈن ہاگ شہر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جہاں بلوچ شہداء کے مادر وطن کی آزادی کی خاطر دی جانے والی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان تمام شہداء کو یاد رکھا جائے گا جنہوں نے مادر وطن کی آزادی کے لیے سروں کو پیش کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شہداء کی دی جانی والی بے لوث قربانیوں کی بابت دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے 13 نومبر کو ایف بی ایم نیدرلینڈز برانچ اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لاکر کوشش کریگی دنیا کو زیادہ سے زیادہ اس حوالے سے معلوم ہو چلے کہ بلوچ ایک آزاد وطن کی حصول کے لئے پاکستانی اور ایرانی قابض ریاستوں کے خلاف سیاسی و مزاحمتی حوالے سے بر سرِ پیکار ہیں ۔

نیدرلینڈز میں موجود تمام آزادی پسند اور دیگر حلقہ احباب کے بلوچوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ بلوچ شہداء ڈے کے پروگرام میں شرکت کرکے بلوچ شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں جو کہ ہم اور آپ کی کل کے لئے اپنی آج کو قربان کرکے تاریخ کے اوراق میں امر ہوگئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز