جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںمستونگ میں سی ٹی ڈی کا 5 مشتبہ افراد کو ہلاک...

مستونگ میں سی ٹی ڈی کا 5 مشتبہ افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی

مستونگ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مشہور بدنام زمانہ قابض پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی نے مستونگ کے علاقے کابو اسپلنجی میں 5 مشتبہ افراد کو مارنے کا دعوی کیا ہے اور اس کاروائی میں ان کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ بدنام زمانہ پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی کو پاکستان نے بلوچ آزادی پسندوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے بنایا ہے ، جبکہ سی ٹی ڈی نے کئی بار پاکستانی فوج، اور خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں پہلے سے جبری اغوا کا شکار بلوچ فرزندوں کو جعلی کاروائیوں میں شہید کرکے اسے مسلح تنظیموں کا رکن ظاہر کیا ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے جانے والے افراد بلوچ مسنگ پرسنز ہونگے۔

واضح رہے کہ سانحہ قلات اسی جعلی مقابلوں کا شاخسانہ ہے جہاں 9 پہلے سے جبری گمشدگی کے شکار بلوچ فرزندوں کو مسلح تنظیموں کا رکن ظاہر کرکے انہیں شہید کر دیا گیا۔ جبکہ ان شہداء کا مکمل کوائف بلوچ مسنگز پرسنز کے ہاں اندراج تھا اور بلوچ مسنگ پرسنز نے اس واقعہ کے خلاف کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا دیا تھا جہاں حکومتی عہدیداروں نے آ کر ایک انکوائری کمیٹی بنا کر ان پر تحقیقات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز