شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںدزاپ قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس...

دزاپ قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس فورسز کے ہاتھوں مزید تین بلوچ طالبات کی گرفتار

دزاپ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اتوار 16 اکتوبر ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ (زاہدان) میں “بدر” اسٹریٹ میں واقع “حضرت مریم” اسکول میں ایک ملا نے شہدائے دزاپ کی اپنے تقریر کے دوران توہین جس کے نتیجے میں بلوچ طالبات ملا کے خلاف احتجاج کیا، بعد IRGC کی انٹیلی جنس فورسز نے 3 بلوچ اسی وقت طالبات کر گرفتار کرلیا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو دزاپ میں بدر اسٹریٹ میں واقع حضرت مریم اسکول سے قابض ایرانی آرمی کی انٹیلی جنس فورسز نے تین بلوچ طالبات مریم سالارزھی، معصومہ علیزھی اور گورگیج( نام نامعلوم) کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ـ

کہا جاتا ہے کہ دزاپ میں بلیک فرائیڈے کے واقعے اور بلوچستان میں زبردست احتجاج کے بعد حضرت مریم اسکول کے منتظمین نے ایک ملا کو تقریر کرنے کی دعوت دی۔
رپورٹ کے مطابق سکول میں طلباء سے تقریر کرنے کے بعد ایرانی گماشتہ ملا نے بلوچستان میں بلیک فرائیڈے واقعہ کے متاثرین بلوچ شہدا کی توہین اور بے حرمتی کی۔
ایران آخوند کی توہین کے بعد، بلوچ طالبات نے اسے جواب دیا اور اس کی تقریر پر احتجاج کیا۔
جس کے بعد اسکول منظمین نے ایرانی آرمی کے انٹیلی جنس فورسز کو بلا کر ان تینوں بلوچ طالبات کو گرفتار کروایا ـ
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں کمیونکیشن کی بندش کے سبب حالات حاضرہ کی جانکاری حاصل کرنا بہت دشوار ہوگیا ہے اسی سبب خبریں دیر سے موصول ہوتی ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز