دوشنبه, نوومبر 11, 2024
Homeخبریںجیونی، ساحل سمندر پر پہاڑی تودہ گرنے سے آٹھ افراد دب...

جیونی، ساحل سمندر پر پہاڑی تودہ گرنے سے آٹھ افراد دب جانے کے بعد ملبہ ہٹانے کیلے اب تک سرکاری عملہ ناکام

جیونی ( ہمگام نیوز) بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی جیمڑی دران تلمب میں گزشتہ روز تفریحی مقام پر پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے 9 نوجوان دب گئے تھے جن میں سے ایک کی لاش برآمد کر لی گئی ہے ۔ تاہم ایک دن گزرنے کے باوجود 8 نوجوان اب تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔ جب کہ سرکاری عملہ ملبہ ہٹانے میں اب تک ناکام ہے ـ بتایا جاتا ہے کہ سرکاری مدد نہ ملنے پر لواحقین اپنی مدد آپ ملبہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
عوامی حلقوں نے مقامی انتظامیہ کی بے حسی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملبے تلے دبے نوجوانوں کو نکالنے کیلے دوسری دن بھی سنجیدہ نہیں دکھائی دے رہے ہیں اور اب تک سرکاری ٹیمیں اور مشنری غائب ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز