دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںزاہدان یونیورسٹی سے 13 طلبا و طالبات گرفتار

زاہدان یونیورسٹی سے 13 طلبا و طالبات گرفتار

زاہدان ( ہمگام بیوز) رسانک نیوز کے مطابق گزشتہ روز 26 اکتوبر زاہدان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے طلبا کے احتجاجی مظاہرے کے دوران یونیورسٹی میں گھس کر 13 طلبا و طالبات کو جبراً گرفتار کرکے لے گئے ـ
ان میں سے دو طالب علم کی شناخت “احمد خزاندار” کے طور پر بتائی گئی ہے جو کہ میڈیکل کے آخری سمسٹر کے طالب علم تھے اور دوسرا “محمد فرضی” میاندواب، مغربی آذربائیجان سے ہیں۔ ان دونوں کو یونیورسٹی سے باہر گیٹ کے قریب گرفتار کیا گیا ہے ـ
گرفتار طلبا کے ناموں کی تفصیل درج ذیل ہے
1- نادر آسکانی۔ 2- مریم ہاشمزہی 3- یاسین نوروز 4- مہدی سپاہی
5- سہیل ملاشاہی 6- حافظ سینا دہواری۔
7- سہیل اکبری 8-احمد خزاندار
9- محمد مبین امین بیگی ـ کردستان
10- محمد فرضی، میاندوب، مغربی آذربائیجان
11 آرین رفعت 12-بہرام رشیدی
13- جعفر زومکزہی
بتایا جاتا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں طلباء کو گرفتار کیا اور چند گھنٹوں کے بعد چھوڑ دیا ہے لیکن چند طلبا کو ابھی تک زیر حراست رکھا گیا ہے ـ

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز