سراوان( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ 28 اکتوبر کو ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے نور مسجد سراوان میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گرفتار کیا تھا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت امید بلوچزهی ولد مرزا ہے
بتایا جاتا ہے کہ امید کو جمعہ کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا اور جبکہ فورسز نے مسجد کے اندر آنسو گیس کے گولے بھی پھینکے۔
واضح رہے کہ 28 اکتوبر سے ایک بار پھر دزاپ، شستون، پہرہ، سب سوران، راسک، مہگس میں ہزاروں بلوچ شہریوں نے قابض ایرانی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں ۔