قاین ( ہمگام نیوز ) رسانک نیوز کے مطابق آج دو نومبر کو فجر کے وقت جنوبی خراسان کے شہر قاین جیل میں ایک بلوچ شہری سمیت دو قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح کے وقت جنوبی خراسان کے مرکزی شہر قاین میں ایک بلوچ قیدی عبدالصبور ناروئی ولد محمد کریم سکنہ زاہدان کو سمیت ایک قیدی کو پھانسی دے دی گئی ،تاہم دوسرے قیدی کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے جو قاین کا رہائشی بتایا جاتا ہے جو کہ قتل کے الزام میں پھانسی دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عبدالصبور کو 2019 میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے قاین کی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔
ان دونوں قیدیوں کے اہل خانہ سزائے موت پر عملدرآمد سے قبل اپنے عزیزوں سے آخری ملاقات کرنے میں کامیاب ہوئے۔
واضح رہے کہ 2022 میں پھانسی پانے والے قیدیوں میں سے تقریباً 30 فیصد بلوچ شہری تھے، جبکہ ایرانی میڈیا بلوچوں کی پھانسی کے بارے میں خاموش ہے ۔