چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںکوہلو: گرلز ہائی اسکول کے سامنے لگائے گئے سی سی ٹی وی...

کوہلو: گرلز ہائی اسکول کے سامنے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے فلفور ہٹائے جائیں، بی ایس او کوہلو زون

کوہلو ( ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوہلو زون کے ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے بلوچستان ضلع کوہلو میں حالیہ بمب بلاسٹ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شہر کے مرکز بازار کے مختلف جگہوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں جس میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سمیت دیگر ایسے جگہ شامل ہیں جہاں عزت نفس مجروح ہونے کا خدشہ ہے

انہوں کہا کہ باحثیت بی ایس او یہ کہنا مناسب نہیں ہے کہ کوہلو جیسے قبائلی علاقے میں گرلز اسکول کے سامنے کیمرے لگانا تشویش میں مبتلا کر دیتا ہے ـ

بی ایس او کوہلو زون کے رہنما نذر بلوچ نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز اسکول سمیت تمام ایسے جگہوں سے فلفور کیمرے نکالے جائے جہاں لوگوں کے گھریں قریب ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو احتجاج پر مجبور ہونگے مگر اپنے عزت نفس مجروح ہونے نہیں دینگے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز