دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںزاہدان، قابض ایرانی آرمی کی جارحیت کی خلاف احتجاجات کا سلسلہ جاری

زاہدان، قابض ایرانی آرمی کی جارحیت کی خلاف احتجاجات کا سلسلہ جاری

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ 4 نومبر کو زاہدان سمیت مغربی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں بلوچ قابض ایرانی آرمی کے خلاف احتجاجات کا سلسلہ جاری رہا ـ

 

تفصیلات کے مطابق دزاپ/زاہدان میں 30 ستمبر کی خونی جمعہ کے بعد اس جمعہ میں قابض ایران کی بلوچ عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اپنی نفرت اور غصے کا اظہار احتجاجات کی شکل میں جاری رکھا ـ

 

واضح رہے کہ اس نفرت کا سلسلہ 27 ستمبر میں چابہار میں ایک نوجوان بلوچ لڑکی کی قابض ایرانی پولیس افسر کے ہاتھوں عصمت دری کے بعد 30 ستمبر کو جمعہ کے روز ایک پرامن ریلی کی شکل میں مظاہرے کی صورت میں شروع ہوا جو کہ اسی روز ایرانی فورسز نے نہتے بلوچ مظاہرین پر فائرنگ کرکے 100 کے قریب مظاہرین کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کر دیا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز