یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سردی...

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ویب ڈیسک نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔خضدار میں سیلابی ریلے میں خاتون بچوں سمیت 4افراد بہہ گئے جن میں سے خاتون کی نعش نکال لی گئی اور 3بچوں کی تلاش جاری ہے بارشوں اور ندی نالوں میں سیلابی ریلوں کے باعث بولان میں پنجرہ پل کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر پورالی ندی میں بارشوں کے باعث ٹوٹنے والے پلوں کے بعد بنائے جانے والے عارضی راستے بھی پانی کے ریلے میں بہہ جانے سے کوئٹہ کا بولان کے راستے دیگر شہروں اور صوبوں کے علاوہ کوئٹہ سے کراچی کا راستہ بھی منقطع ہوگیا دونوں مقامات پر راستہ بند اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدو رفت بند ہے اور دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئیں ہے جس کی وجہ سے مسافروں ، ٹرانسپورٹروں اور ایک مقام سے دوسرے مقام پر جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دورہ کوئٹہ کے دوران پنجرہ پل کے مقام پر انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ راستے کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لئے مکمل طور پر بحال کیا جائے ایک ماہ کے بعد بارشوں کے باعث مذکورہ راستہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔ خضدارکے دور افتادہ علاقہ اندراچ میں سیلابی ریلے میں خاتون سمیت تین بچے بہہ گئے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث سیلابی ریلے میں خاتون سمیت تین بچے بہہ گئے کافی کوششوں کے بعد خاتون کی نعش سیلابی پانی سے نکال کر ورثاءکے حوالے کر دی گئی جبکہ تین بچوں کی تلاش رات گئے تک جاری تھی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر)محمد الیاس کبزئی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد جان جمالدینی کی قیادت میں ریسکیو ٹیم تشکیل دی گئی ہے ریسکیو ٹیم میں مختلف ماہرین شامل ہیں بچوں کی نعشوں کو تلاش کر رہے ہیںکوئٹہ سمیت دیگر علاقوں جس میں زیارت، قلعہ سیف اللہ، چمن، موسیٰ خیل، پسنی، قلات، خضدار ، لسبیلہ، بارکھان، گوادر کیچ ، آواران ، پنجگور اور گردونواح میں مطلع جزوی بر آلود رہے گا۔ جبکہ ان علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم خشک اور دن کے وقت میں گرم رہے گا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سینٹی گریڈ، گوادر ، جیونی میں 19، اورماڑہ میں 17اور پسنی میں 18، قلات میں 5، زیارت میں 2، دالبندین میں 15، نوکنڈی میں 18، تربت بیس، پنجگور 14، لسبیلہ اور خضدار میں 16، بارکھان میں 16، ژوب میں10 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز