یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںواشنگٹن: روس کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ یوکرین کے ہاتھ میں ہے

واشنگٹن: روس کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ یوکرین کے ہاتھ میں ہے

واشنگٹن ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے انٹونی بلنکن نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ یوکرین کے ہاتھ میں ہے ، وہی ان مذاکرات کے وقت اور مواد کا تعین کرے گا۔

 

اناج کی برآمد کے معاہدے کی تجدید کی اہمیت

کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پینہ میں بلنکن نے یوکرینی ہم منصب كوليبا سے ملاقات کی ۔ دونوں نے 19 نومبر کو ختم ہونے سے پہلے بحیرہ اسود کے ذریعے اناج برآمد کرنے کے معاہدے کی تجدید کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بلنکن نے کولیبا کو یوکرین کی مدد کرنے کے لیے واشنگٹن کے “غیر متزلزل” عزم کا یقین دلایا ہے ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔ اہم بنیادی ڈھانچے پر مسلسل روسی حملوں کے اثرات کو بھی کم کیا جائے گا۔

 

ماسکو مطمئن نہیں

اس سے قبل آج روسی خبر ایجنسی سپوتنک نے وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ ماسکو نے بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کے ذریعے یوکرین سے اناج برآمد کرنے کے معاہدے میں توسیع کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو اپنی زرعی مصنوعات کی برآمد سے متعلق اقوام متحدہ کے ساتھ طے شدہ یادداشت پر عمل درآمد سے مطمئن نہیں ہے۔

 

واضح رہے اقوام متحدہ نے روس سے امید ظاہر کی تھی کہ خوراک اور کھاد کی بین الاقوامی منڈیوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے برآمد جاری رہے گی۔

 

دن اور معاہدہ ختم ہو رہا

22 جولائی کو اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں بحیرہ اسود کے ذریعے متعدد یوکرینی بندرگاہوں سے خوراک اور کھاد کی برآمد کی اجازت دینے والا معاہدہ روس یا یوکرین میں سے کسی کے بھی اعتراض کرنے پر 19 نومبر کو ختم ہو جائے گا ۔ روس نے یوکرین پر یہ الزام عائد کرنے کے بعد اس میں اپنی شرکت عارضی طور پر معطل کر دی تھی کہ وہ یوکرین کریمیا میں روسی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے اس معاہدہ کور کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز